منگل , 17 اکتوبر 2017

میانمر حکومت نے رویہ نہ بدلا تو کسی ایکشن سے گریز نہیں کریں گے: نکی ہیلی

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں میانمار کے روہنگیا مسلمانوں کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ امریکا کی مستقل مندوب نکی ہیلی نے میانمر حکومت پرسخت تنقید کی اور کہا مسلمانوں کو ظلم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اگر میانمر حکومت نے رویہ نہ بدلا تو کسی ایکشن سے گریز نہیں کریں گے۔

نکی ہیلی نے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ میانمر کو اسلحہ کی سپلائی معطل کردیں، سیکرٹری جنرل انتونیو گترش نے میانمر کی صورتحال کو ڈراؤنا خواب قراردیا۔ انہوں نے میانمر حکومت پر زور دیا کہ فوجی آپریشن فوری بند کرے اور مسلمانوں کو دوبارہ آباد کرے۔

دوسری جانب میانمار سے نقل مکانی کرنے والوں پر سمندر بھی بے رحم ہو گیا، روہنگیا مسلمانوں کی کشتی بنگلہ دیش کےقریب الٹنے سے 8 بچوں سمیت 13 افراد ڈوب گئے۔

یہ بھی دیکھیں

عراق کے وزیر اعظم آئندہ ہفتہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے

بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک) عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی آئندہ ہفتہ سعودی عرب کا دورہ ...