منگل , 17 اکتوبر 2017

شمالی کوریا نے وائٹ ہاؤس پرمیزائل برسانے کی تیاری کرلی

پیانگ یانگ(مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی کوریا کے مختلف شہروں میں امریکا کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے حوالے سے پوسٹرز آویزاں کردیئے گئے ہیں جن پر امریکا سے فیصلہ کن جنگ اور امریکی ایوانِ صدر یعنی وائٹ ہاؤس پر ’’میزائلوں کی بارش‘‘ برسانے کا واضح عندیہ دیا گیا ہے۔

خبروں کے مطابق ان پوسٹرز پر لکھا ہے کہ شمالی کوریا پر جنگ مسلط کردی گئی ہے اور دشمن کے دانت کھٹے کرنے کی تیاری کیجیے۔ پوسٹرز میں شمالی کوریا کی حکومت نے اپنے شہریوں کو زندہ جلاتے ہوئے اور کم عمر لوگوں کو کنویں میں پھینکتے ہوئے دکھایا ہے۔

شمالی کوریا کے مختلف شہروں میں لگائے گئے ان پوسٹرز میں صاف لکھا ہوا ہے کہ امریکا سے عظیم اور فیصلہ کن جنگ ہونے والی ہے جس میں وائٹ ہاؤس پر میزائلوں کی بارش کی جائے گی۔ پوسٹروں میں 1950 کی دہائی میں جنگ کے دوران امریکی جارحیت اور امریکی مظالم کی منظر کشی بھی کی گئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

جاپان نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کی حمایت کا اعلان کردیا

ٹوکیو (مانیٹرنگ ڈیسک) جاپان کے وزیر خارجہ نے ایرانی وزیر خارجہ کو ٹیلیفون کرکے کہا ...