ہفتہ , 6 مارچ 2021

ڈرون سیلفی اسٹک سے ہر زاویے کی تصویر لینا ممکن

 

میلبرن(مانیٹرنگ رپورٹ) سیلفی کو مزید خوبصورت اور دیدہ زیب بنانے کے لیے آسٹریلوی کمپنی نے سیلفی ڈرون متعارف کروایا ہے جسے اڑنے والی سیلفی اسٹک بھی کہا جاسکتا ہے۔آج کے دور میں ہر کوئی اچھی سیلفی بنانے کیلیے مختلف اور جدید موبائل فون اور ٹبیلٹ یا سیلفی اسٹک کا استعال کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود وہ اس سے مطمئن نہیں ہوتے، ایسے افراد کیلیے آسٹریلوی کمپنی نے ایک چھوٹا سیلفی ڈرون بنایا ہے جس سے آپ ہر طرح کے زاویے سے سیلفی لے سکتے ہیں جب کہ ڈرون آپ کے اوپر منڈلا کر زبردست تصاویر اتارسکتا ہے۔کمپنی کے مطا بق وہ اڑنے والی سیلفی اسٹک بنانا چاہتے تھے جو ہر زاویے سے بہترین تصویر لے سکے جب کہ اس ایجاد کو روم ای کا نام دیا گیا ہے جو انسان کے ساتھ ساتھ اڑتا رہتا ہے۔روم ای ایپ کے ذریعے کسی بھی اسمارٹ فون سے منسلک ہوسکتا ہے جب کہ یہ 25 میٹر سے بھی تصویر لے سکتا ہے اور اس کے علاوہ 360 درجے کا پینوراما بھی بناسکتا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ اسٹک 20 منٹ تک پرواز کرسکتی ہے اور اس میں نصب پانچ میگا پکسل سی ایم او ایس سینسر اور کواڈ کور اے آر ایم اے سیون پروسیسر نصب ہے۔ سیلفی ڈرون ایک سافٹ ڈرنک کی 600 ملی میٹر بوتل جتنا ہے اور اسےباآسانی کہی بھی ساتھ لے جایا جاسکتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

یکم جنوری سے ان اسمارٹ فونز پر واٹس ایپ نہیں چلے گا

لندن: پیغام رسانی، آڈیو اور ویڈیو کال کی معروف واٹس ایپ یکم جنوری 2021 سے …