بدھ , 13 دسمبر 2017

دمشق میں دو خودکش دھماکے، پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد ہلاک

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک) شام کے دارالحکومت دمشق میں پولیس اسٹیشن میں ہونے والے دو خودکش بم دھماکوں میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔اگرچہ شام میں 6 سال سے جاری خانہ جنگی کے دوران دمشق نسبتاً پرسکون رہا ہے، لیکن یہاں بھی کئی بم دھماکے شہر کو لرزا چکے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق شام کی وزارت داخلہ نے کہا کہ دو خودکش بمباروں نے جنوبی ضلع مِدان میں خود کو دھماکوں سے اڑا لیا، جس کے نتیجے میں کئی شہری اور پولیس اہلکار ہلاک ہوئے۔انسانی حقوق سے متعلق شامی مبصر گروپ نے کہا کہ خودکش حملے میں کم از کم 11 افراد ہلاک ہوئے،

جن میں 6 پولیس افسران بھی شامل ہیں۔برطانیہ سے تعلق رکھنے والے نگراں گروپ نے حملے کے دوران کار بم دھماکا بھی رپورٹ کیا، تاہم سرکاری میڈیا نے تیسرے دھماکے سے متعلق کچھ رپورٹ نہیں کیا۔وزیر داخلہ محمد شار نے صحافیوں کو بتایا کہ حملہ آوروں میں سے ایک پولیس اسٹیشن میں داخل ہونے میں کامیاب ہوا اور عمارت کی پہلی منزل پر پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس سے عمارت کو بھی بُری طرح نقصان پہنچا۔ دمشق میں دسمبر 2016 میں بھی پولیس اسٹیشن پر حملے کا واقعہ پیش آیا تھا کس میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطینی بیٹیاں دشمن کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک) فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد کے خواتین عسکری ونگ کے زیرانتظام ...