بدھ , 13 دسمبر 2017

200 ٹن وزنی ایرانی امدادی سامان حلب پہنچ گیا

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک) شام کے صوبہ حلب کے شہریوں نے اسلامی جمہوری ایران کی جانب سے دی جانے والی امداد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔اسلامی جمہوری ایران نے شام کے جنگ زدہ علاقوں کے لئے 200 ٹن سے زائد امدادی سامان شام پہنچادیا ہے۔شامی شہریوں نے ایرانی امدادی سامان سے لدے کنٹینروں کے گرد چکر لگاتے ہوئے اس ملک کی جانب سے شامی حکومت اور عوام کی امداد خاص کر داعش کے خلاف جنگ میں ساتھ دینے پر ایرانی عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطینی بیٹیاں دشمن کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک) فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد کے خواتین عسکری ونگ کے زیرانتظام ...