جمعہ , 26 فروری 2021

انسانی صحت کیلئے نہایت مفید زیتون کا تیل اپنی روزمرہ غذا میں استعمال کریں، طبی ماہرین

Oliv

اسلام آباد (نامہ نگار) زیتون کا تیل انسانی صحت کیلئے نہایت مفید ہے روغن زیتون واحد تیل ہے جو چربی میں تبدیل نہیں ہوتاہے۔ قرآن میں زیتون کا ذکرآیا ہے اور احادیثِ مبارکہ میں بارہا اس کو شفاء کا ذریعہ قراردیا گیا ہے۔طبی ماہرین کےمطابق زیتون کاتیل دنیاکاواحدتیل ہےجوچربی میں تبدیل نہیں ہوتا یہ امراض قلب اورموٹاپےسےبچنےکیلئےانتہائی مفیدہے۔حال ہی میں کی جانے والی طبی تحقیق کےنتائج کےمطابق روغن زیتوں استعمال کرنےوالےافراددل کی بیماریوں سےمحفوظ رہتےہیں۔زیتون جوڑوں اورپٹھوں کےدرد، سانس کی بیماریوں، کولیسٹرول کےمسائل، بلڈ پریشر، گردوں کےامراض، موٹاپے اورفالج سمیت مختلف امراض سے انسان کو محفوظ رکھنے کی غیر معمولی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بیماری میں حتیٰ الامکان دوا سے پرہیز کیجئے!

اسلامی متون میں بکثرت ایسی احادیث اور روایات موجود ہیں جن میں یہ ہدایت کی …