منگل , 17 اکتوبر 2017

ایسا اسمارٹ فون آپ نے کبھی نہیں دیکھا ہوگا

ٹوکیو (مانیٹرنگ ڈیسک) اسمارٹ فونز تو آپ نے بہت دیکھیں ہوں گے مگر ایسا نہیں جو ایک روبوٹ بھی ہے۔جی ہاں یہ ہے روبو ہون نامی اسمارٹ فون جو نہ صرف آپ کو کالز، ایس ایم ایس اور دیگر سہولیات فراہم کرتا ہے بلکہ روبوٹ ہونے کے باعث بہت کچھ ایسا بھی کرسکتا ہے جو کسی اور فون پر تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔جاپان میں تیار ہونے والا یہ اسمارٹ فون اپنی طرز کی منفرد ڈیوائس ہے جس میں ایک پراجیکٹر، اینیمیٹڈ ہاتھ پاﺅں، بولنا اور دیگر فیچرز موجود ہیں جو آپ نیچے دی گئی ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں۔اس کا وزن 390 گرام ہے اور سائز 19.5 سینٹی میٹر ہے یعنی جیب میں رکھنا ممکن نہیں جبکہ وائی فائی اور ایل ٹی ای جیسے فیچرز بھی موجود ہیں۔

اسی طرح دو چھوٹی چھوٹی 320×240 انچ کی اسکرینیں اس کے بیک پر موجود ہیں۔اس میں چہروں کو شناخت کرنے والے کیمرے اور آواز کو پہچاننے والا سافٹ ویئر بھی موجود ہے جوکہ دیگر کئی اسمارٹ فونز میں بھی ہیں مگر وہ روبوٹ نہیں ہوتے۔یہ فون چلنے کے ساتھ ساتھ بیٹھ سکتا ہے، کھڑا ہوسکتا ہے، ڈانس کرستا ہے، ہاتھ کھڑے کرسکتا ہے اور الارم کے ساتھ ساتھ آنے والے ایس ایم ایس خود ہی سنا سکتا ہے۔یہ حیرت انگیز اسمارٹ فون اگر آپ خریدنا چاہتے ہیں تو کچھ انتظار کرنا ہوگا کیونکہ یہ 2016 کی پہلی ششماہی کے دوران فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

ایپل 2020 ءمیں فولڈنگ سکرین آئی فون متعارف کروائیگا

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) مایہ ناز امریکی سمارٹ فون کمپنی ایپل نے اپنا فولڈنگ سکرین آئی ...