اتوار , 7 مارچ 2021

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سابق کپتان راشد لطیف کو چیف سلیکٹر کے عہدے کی پیشکش

rashid-480x320

لاہور (نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان راشد لطیف کو چیف سلیکٹر کے عہدے کی پیشکش کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کی طرف سے راشد لطیف کو نئی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ کی حیثیت سے کام کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔سابق کپتان نے بورڈ حکام سے سوچنے کے لیے وقت مانگا ہے۔ بورڈ ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد سخت اور مشکل کرکٹرز کو شامل کرنے پر غور کر رہا ہے۔ان کو چیئرمین سلیکشن کمیٹی کے عہدے کی پیشکش بھی کی گئی تھی لیکن راشد لطیف نے یہ ذمہ داری قبول کرنے سے معذرت کر لی تھی۔ راشد لطیف اس مرتبہ بھی ماضی کی طرح چیئرمین سلیکشن کمیٹی کے ساتھ ساتھ کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ کی سربراہی لینے کی خواہش بھی رکھتے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے راشد لطیف کو پیغام دیا ہے کہ اگر وہ چیف سلیکٹر بنتے ہیں تو انہیں کام کرنے میں مکمل آزادی ہو گی۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیدی

نیپئر: پاکستان نے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹ …