جمعہ , 26 فروری 2021

اپوزیشن جماعتوں نے پاناما لیکس پر وزیراعظم کے جوڈیشل کمیشن کا اعلان مسترد کردیا

download (1)

اسلام آباد(نامہ نگار) حزب اختلاف جماعتوں نے وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے پاناما لیکس کے معاملے پر عدالتی کمیشن کے اعلان کو مسترد کردیا ہے۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وزیراعظم کے خطاب پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا وزیراعظم نے پاناما لیکس کے معاملے پر ہمیں مورد الزام ٹھہرایا ہے جب کہ پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ عدالتی کمیشن سے کچھ حاصل نہیں ہوگا اس معاملے کی تحقیقات کے لیے فرانزک آڈٹ کی ضرورت ہے۔ پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر سعید غنی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے خطاب سے ہمیشہ کی طرح کنفیوژن پیدا ہوئی، وزیراعظم خود ہی جج مقرر کرکے اپنے خلاف تحقیقات کرائیں گے، وزیراعظم مستعفی ہوکر تحقیقات کرائیں جب کہ نوازشریف کے وزیراعظم بننے سے قبل اور اب کے اثاثوں کا موازنہ کیا جائے۔دوسری جانب تحریک انصاف نے بھی وزیراعظم کے عدالتی کمیشن کے اعلان کو مسترد کردیا ہے۔ پی ٹی آئی کے ترجمان نعیم الحق کا کہنا ہےکہ وزیراعظم نے منظر عام پر لائے گئے حقائق کا تسلی بخش جواب نہیں دیا، وزیراعظم کی تقریر سیاسی اور داستان گوئی پر مشتمل تھی، وزیراعظم نے نہیں بتایا کہ کمیشن کتنی مدت میں تحقیقات مکمل کرے گا اور جج وزیراعظم مقرر کریں گے یا چیف جسٹس، لہٰذا پاناما کا معاملہ اس طرح ختم نہیں ہوگا، تمام الزامات کا تفصیلی جواب آنا چاہیے۔تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے پاناما لیکس کے کسی سوال کا جواب نہیں دیا، دنیا میں جہاں جہاں الزامات لگے وہاں تحقیقات ہورہی ہیں اس طرح جواب دے کر خاموشی ممکن نہیں تحقیقات تو کرنا پڑگے۔ تحریک انصاف نے اس معاملے کو پارلیمنٹ میں بھی اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے 7 اپریل کو ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان بھی شرکت کریں گے۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کا خاتمہ، پاکستانی قوم کی خواہش

حماس کے رہنما اسمٰعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت …