اتوار , 23 ستمبر 2018

سعودی شاہی محل پر حملہ، سکیورٹی گارڈز جاں بحق

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے شہر جدہ میں شاہی خاندان کے محل پر حملہ ہوا جس میں دو سکیورٹی گارڈ جان سے چلے گئے جبکہ مسلح حملہ آور مارا گیا۔غیرملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق حملے میں السلام محل کے دو شاہی سیکیورٹی گارڈز جاں بحق اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔ ایک مسلح حملہ آور بھی مارا گیا۔

سعودی حکومت کی جانب سے واقعے کی تصدیق تو نہیں کی گئی ہے مگر سوشل میڈیا پر وائرل تصویر میں مارے جانے والےحملہ آور کو دیکھا جاسکتا ہے۔السلام محل میں دہشت گردی کا واقعہ پہلی بارپیش آیا۔ محل کا شمار اہم ترین مقامات میں کیا جاتا ہے۔ یہاں نہ صرف سعودی کابینہ کا اجلاس ہوتا ہے بلکہ شاہی دربار بھی لگتا ہے۔

ایک دن قبل سعودی سیکیورٹی فورسز نے ریاض کے علاقے الرمل میں داعش کا خودکش حملے کا منصوبہ ناکام بنایا تھا جس میں بمبار نے خود کو اُڑا لیا جبکہ تین دہشت گرد مارے گئے۔

یہ بھی دیکھیں

وزیر خارجہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا روانہ

اسلام آباد: (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ...