منگل , 17 اکتوبر 2017

ریاض اور ابوظبی ہمارے اچھے دوست ہیں:سابق اسرائیلی وزیر دفاع

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک) «موشہ یعلون» نے اپنی گفتگو میں سعودیہ اور امارات کی سیاست کی تعریف کی، اور ان کو اسرائیل کا قریبی ساتھی قرار دیا۔اسرائیل کے سابق وزیر دفاع نے کہا ہے کہ: سعودیہ اور امارات کے اسرائیل کے ساتھ مشترکہ منافع ہیں، ریاض اور ابوظبی ہمارے اچھے دوست ہیں۔

«موشہ یعلون» نے اپنی گفتگو میں سعودیہ اور امارات کی سیاست کی تعریف کی، اور ان کو اسرائیل کا قریبی ساتھی قرار دیا۔ «النشره» کی رپورٹ کے مطابق یعلون نے کہا: دونوں ممالک کے اسرائیل کے ساتھ مشترکہ منافع ہیں۔

اسرائیلی وزیر دفاع کی ایک ویڈیو جاری ہوئی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ: عرب دنیا میں کچھ افراد بشار اسد کے مخالف ہیں، اور وہ اس نظام کو تبدیل کرنے کے لیے کوشش کر رہے ہیں، سعودیہ اور امارات بھی ان ممالک میں سے ہیں اور یہ دونوں اسرائیل کے قریبی دوست ہیں

یہ بھی دیکھیں

ایٹمی جنگ کسی بھی وقت چھڑسکتی ہے‘ شمالی کوریا

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی کوریا نے امریکہ اور جنوبی کوریا کی فوجی مشقوں کو اشتعال ...