منگل , 17 اکتوبر 2017

فلسطنیی عوام کا صیہونی وزیر اعظم کے خلاف مظاہرہ

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ فلسطین کے عوام نے کل رات صیہونی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کے مالی اسکینڈل کے کیس میں سست روی پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی معا کی رپورٹ کے مطابق کل رات عوام کی ایک بڑی تعداد نے تل ابیب میں اسرائیلی کابینہ کے عدالتی مشیرآویخای منڈل بلٹ کی رہایش گاہ کے سامنے مظاہرہ کرتے ہوئے صیہونی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کے مالی اسکینڈل کے مقدمے کا جلد سے جلد فیصلہ سنائے جانے کا مطالبہ کیا۔

تل ایب اورمقبوضہ فلسطین کے دیگر علاقوں میں صیہونی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کی بر طرفی اور مقدمے کا فیصلہ جلد سنانے کیلئے مظاہرے کئی ماہ سے شروع ہوئے جو بدستور جاری ہیں۔واضح رہے کہ 2 جنوری 2017 سے ایک جرمن کمپنی سے لاکھوں ڈالر رشوت لینے کا مقدمہ صیہونی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہوکے خلاف شروع ہوا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

دمشق کے مشرق میں شامی دفاعی اڈے پر اسرائیلی فضائی حملہ

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی فوج کے ترجمان نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ ...