جمعرات , 18 جولائی 2019

مقبوضہ بیت المقدس ، مسجد الاقصی پر صیہونی انتہا پسندوں کا ایک بار پھر حملہ

4bk229b8c723aa3iv4_800C450

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک) صیہونی انتہا پسندوں نے بدھ کو صیہونی فوجیوں کی مدد سے مسجد الاقصی پر حملہ کر کے اس مقدس مقام کی ایک بار پھر بے حرمتی کی۔انتہا پسندوں نے مسجد الاقصی کے اندر فلسطینیوں پر بھی حملہ کیا جس کے بعد صیہونیوں اور فلسطینیوں میں شدید جھڑپیں بھی ہوئیں۔ مسجد الاقصی پر صیہونی انتہا پسندوں اور صیہونی فوجیوں کے بار بار کے حملوں کی وجہ سے ہی فلسطینی مسلمانوں نے گذشتہ برس اکتوبر سے تحریک انتفاضہ قدس شروع کی ہے جس میں اب تک صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں دو سو بیس فلسطینی شہید اور ہزاروں دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔ اس درمیان صیہونی فوجیوں نے غرب اردن اور بیت المقدس میں بیس سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔

یہ بھی دیکھیں

بحرین اور قطر پھر آمنے سامنے

رپورٹ کے مطابق بحرین کے وزیر خارجہ خالد بن احمد آل خلیفہ نے قطر کو …