منگل , 21 مئی 2019

شام، ادلب کے نواح میں فوجی کارروائی ، جبہۃ النصرہ کے 13دہشت گرد ہلاک

jabba tul nasra

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک) شام کے شمال مغرب میں فوج کی کارروائی میں دہشت گرد گروہ جبہۃ النصرہ کے 13دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ذرائع کے مطابق شام کے شہر ادلب کے نواح میں شامی فوج نے ایک کارروائی کے دوران تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔مزید برآں حلب کے مشترکہ آپریشن کے ایک کمانڈر نے بھی اعلان کیا ہے کہ حال ہی میں حلب اور اس کے مغربی اور جنوبی علاقوں کی آزادی کی کارروائی کے لیے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے اور تمام جنگجو فوجی اور خصوصی دستے حلب میں داخل ہو گئے ہیں اور حلب کو دہشت گردوں کے وجود سے مکمل طور پر پاک کرنے کے لیے بھرپور کارروائی عنقریب شروع ہو جائے گی۔یاد رہے شامی فوج نے تکفیری دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رکھتے ہوئے حلب کے جنوب میں واقع وتلہ العیس قصبے پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ اس کارروائی کے دوران دہشت گردوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران نے ہی تہذیبوں کے درمیان گفتگو کا نظریہ متعارف کرایا، صدر ڈاکٹر روحانی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ تہذیبوں …