ہفتہ , 23 جون 2018

سب سے پہلے شوروم آنے والی 7خواتین کیلئے مفت گاڑیوں کا اعلان

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک) فرانسیسی کمپنی نے ڈرائیونگ کی اجازت ملنے کے بعد سعودی خواتین کو 7 رینالٹ گاڑیاں مفت دینے کا اعلان کردیا۔ فرانسیسی کار ساز کمپنی رینالٹ سعودی خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے کے بعد سب سے پہلے شوروم آنے والی 7 خواتین کو مفت کاریں پیش کرے گی۔

فرانس کے نشریاتی ادارے کے مطابق فرانسیسی کار سازکمپنی نے کہا ہے کہ یہ کاریں سعودی عرب میں ڈرائیونگ کی اجازت کے بعد ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے والی ان سات سعودی خواتین کو دی جائیں گی جوکار کے حصول کے لئے سب سے پہلے شوروم آئیں گی۔

یہ بھی دیکھیں

ہوا میں معلق گاڑی سے معمر خاتون کوبحفاظت اتارلیا گیا

سان فرانسسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) کیلی فورنیا میں پارکنگ پلازا کی چوتھی منزل سے گرکرجنگلے سے ...