جمعرات , 18 جولائی 2019

شام ، لاذقیہ میں جگر خوار دھشتگرد ابو صقار شامی فوج کے ہاتھوں واصل جہنم

212121

لاذقیہ (مانیٹرنگ رپورٹ) شام میں سرگرم دھشتگرد ٹولے ’’عمر فاروق‘‘ کا جگرخوار دھشتگرد عنصر جس نے چند ماہ قبل ایک شامی سپاہی کو مارنے کے بعد ابو سقردر حال دندان کشیدن قلب رزمند سوریاس کا سینہ چاک کیا اور اس کے کلیجہ کو اپنے دانتوں میں چبایا، لاذقیہ میں ہلاک ہو گیا ہے۔خالد احمد ابوصقار جس نے اپنے اس عمل سے دھشتگردوں کے حقیقی چہرے کو نمایاں کیا گزشتہ روز شامی فوج کے ہاتھوں واصل جہنم ہوا۔اس درندہ صفت دھشتگرد نے شامی سپاہی کا کلیجہ چبانے ہوئے اپنے ویڈیو کلیپ کو سوشل میڈیا پر شائع کیا جس کے بعد اسے ہند جگر خوار کا بیٹا کہا جانے لگا۔

21212112

یہ ملعون شام کے صوبہ حمص کے شہر القصیر میں حزب اللہ لبنان کے ۲۵ افراد کی شہادتوں کا باعث بھی بنا۔ اس نے شامی فوج کے کئی سپاہیوں کے سر بھی قلم کئے۔شام کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ ابو صقار لاذقیہ کے شمالی علاقوں میں شامی فوج کے ذریعے جاری آپریشن میں ہلاک ہوا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران نےامریکا کیساتھ بات چیت کا امکان مسترد کردیا

اقوام متحدہ میں ایرانی ترجمان علی رضا میر یوسفی کا کہنا ہے کہ  امریکا کیساتھ …