بدھ , 13 دسمبر 2017

یمن،شام اورمیانمار کے مسائل پر توجہ دینے کی ضرورت

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر صحت سید حسن قاضی زادہ ہاشمی نےجو بین الاقوامی ادارہ صحت کے مشرقی بحیرہ روم کی علاقائی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لئے آج پیر کے روز اسلام آباد پہنچے ہیں کہا کہ یمن،شام اور میانمار کے مسائل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر صحت سید حسن قاضی زادہ ہاشمی نے آج پیر کے روز دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچنے کے بعد صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے یمن،شام اور میانمار کے مسائل پر توجہ دینے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی ممالک کے مابین صحت عامہ سے متعلق تعاون کو فروغ پانا چاہئیے۔

ایرانی وزیر صحت نکا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران عالمی ادارہ صحت میں فعال کردار ادا کررہا ہے اور اس کے علاوہ خطے میں صحت کے فروغ کے لئے بھی ہماری کارکردگی اچھی ہے.انہوں نے کہا کہ صحت کی علاقائی نشست میں علاقائی عوام کو صحت اور طب سے متعلق مسائل کے حوالے سے بات چیت ہوگی

ایران کے وزیر صحت نے کہا کہ ان کے دورہ پاکستان کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدوں کے نفاذ بالخصوص ایرانی ادویات کی پاکستان کو برآمدات کے موضوع پر بھی گفتگو ہوگی.واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت (WHO) کی مشرقی بحریہ علاقائی کمیٹی کا 64 واں اجلاس 9 سے 12 اکتوبر تک پاکستان میں منعقد ہوگا

یہ بھی دیکھیں

ایرانی پارلیمنٹ کے نمائندوں کا اسلامی ممالک سے اسرائيل سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے 235 نمائندوں نے اسلامی ممالک سے ...