بدھ , 13 دسمبر 2017

نواز شریف کی برطرفی سے سیاسی عدم استحکام میں اضافہ ہوا ہے، عالمی بینک

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ بینک نے مالی سال 2018 کے چیلنجزکی نشاندہی کر دی۔ ورلڈ بینک نے مالی سال 2018 میں پاکستان کی معیشت کو درپیش چیلنجز پر جامع رپورٹ جاری کی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی برطرفی اور سیاسی تبدیلوں سے معاشی پالیسوں میں عدم استحکام پیدا ہوا ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئندہ الیکشن معاشی اصلات کا عمل متاثر کر سکتے ہیں جس کے باعث معاشی ترقی کی شرح میں سست روی اور،

سرمایا کاری گھٹ جانے کا خدشہ ہے۔بگڑتے معاشی حالات قرضوں کا بوجھ مزید بڑھا سکتے ہیں جبکہ جاری کھاتوں کا خسارہ زرمبادلہ کے ذخائر پر اثر انداز ہوگا ۔ ورلڈ بینک کا مزید کہنا ہے کہ الیکشن کے باعث محصولات میں کمی کا خدشہ ہے جبکہ مالی سال 19-2018 میں ملکی برآمدات میں اضافہ اور درآمدات کم ہونے کا امکان ہے ۔ دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ جانے سے مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

زرمبادلہ کے ذخائر میں 94 کروڑ 83 لاکھ ڈالر کمی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ریکارڈ کی گئی اور زرمبادلہ کے ...