پیر , 15 جولائی 2019

آل سعود امسال حج میں ایرانی زائرین کو دیکھنا نہیں چاہتا، حجتہ الاسلام سبحانی نیا

irani hujatul islam - hujj

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی کمیشن کے رکن حجتہ الاسلام حسین سبحانی نیا نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے اقدامات سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ اس سال حج میں ایرانی زائرین کو دیکھنا پسند نہیں کرتے ہیں۔ذرائع کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی کمیشن کے رکن حجتہ الاسلام حسین سبحانی نیا نے پارلیمانی نامہ نگارسے گفتگو کے دوران اس سال حج تمتع کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب کے غلط اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے شک سعودی عرب سے اس سے زیادہ کی توقع نہیں کی جاسکتی ہے اوریہ قدرتی بات ہے کہ وہ حج اورمکہ کے حوالے سے اس طرح کے اقدامات انجام دیں۔انہوں نےمزید کہا ہےکہ مکہ اورمدینہ دینی اوراسلامی مرکز ہیں کہ جوتمام مسلمان سے متعلق ہیں اورسعودی حکومت سے متعلق نہیں ہیں کہ جو ان شہروں کے انتظامات سنبھالنے کی ذمہ دارہو۔حجتہ الاسلام سبحانی نیا نے واضح کہا ہے کہ حج کے ایام میں مسلمانوں کو اپنے دینی فرائض انجام دینے چاہییں اوریہ ان کا حق ہے اورسعودی حکومت کو زائرین کی سہولت کےلیے اقدامات انجام دینے چاہییں۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ سعودی حکومت سرزمین وحی پرمسلمانوں کو جانے سے نہیں روک سکتی ہے لیکن سعودی حکومت جو اقدامات انجام دے رہی ہے ان سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ ایرانی زائرین کو حج پرنہیں دیکھنا چاہتی ہے۔دریں اثناء سعودی عرب کے ولی عہد ، نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ شہزاد محمد بن نائف نے خبردار کیا ہے کہ حج کی ادائیگی کے دوران کسی قسم کا رخنہ ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ بات انہوں نے سپریم حج کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں آنے والے حج کےلئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی فرمانروا اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی توقعات اور حرمین الشریفین کے تقدس کے مطابق تمام تر انتظامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حج کی ادائیگی کے دوران کسی قسم کا رخنہ ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اجلاس میں گزشتہ حج کی جائزہ رپورٹ کے چیدہ چیدہ نکات پر روشنی ڈالی گئی۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب رات میں ابہا ایرپورٹ بند رکھنے پر مجبور

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی سعودی عرب کے ہوائی اڈوں پر یمن کے مسلسل ڈرون حملوں کے …