بدھ , 22 مئی 2019

شام کے دفاع پر حزب اللہ کو فخرہے، شیخ نعیم قاسم

62293d170023b4123563efe5327aba9b

بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک) حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے شام میں حزب اللہ کی موجودگی پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک شامی حکومت چاہے گی حزب اللہ شام میں موجود رہے گی ۔ انھوں نے کہا کہ داعش طاقت و قدرت نہیں بلکہ ایک توہم ہے جسے سامراجی طاقتوں کی پشتپناہی حاصل ہے۔ذرائع کے مطابق حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ شام کے دفاع پر حزب اللہ کو فخر ہے اگر ہم دہشت گردوں کا مقابلہ شام میں نہ کرتے تو پھر ہمیں دہشت گردوں کا لبنان میں مقابلہ کرنا پڑتا اور دہشت گرد لبنان اور پورے خطے میں دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دیتے۔ انھوں نے کہا کہ شام کی قانونی حکومت کو اسرائیل کی حمایت میں دہشت گردوں کے ذریعہ گرانے کی کوشش کی گئی لیکن شامی فورسز اور حزب اللہ کے اہلکاروں نے دہشت گردوں پر کاری ضرب وارد کرکے ان کے شوم منصوبوں کو ناکام بنادیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ داعش طاقت نہیں ایک توہم ہے جسے عالمی سامراجی طاقتوں نے ایجاد کیا ہے اور وہی اس کو ختم بھی کریں گی۔

یہ بھی دیکھیں

سرمایہ کاری کے بدلے قومی امنگوں کا سودا نہیں کریں گے، فلسطینی وزیراعظم

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطین کے وزیر اعظم نے ایک بار پھر ناپاک امریکی سینچری …