بدھ , 13 دسمبر 2017

امریکہ داعش کو بڑی مقدار میں اسلحہ پہنچا رہا ہے، شامی فوج

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک) شامی فوج کے آپریشنل کمانڈر کا کہنا ہے کہ امریکہ نے گذشتہ تین مہینوں کے دوران داعش کو 1421 عدد رائفلز دی ہیں۔شامی فوج کے کمانڈر کا داعش کے قبضے سے مال غنیمت کے طور پر ملنے والا اسلحہ کی نمائش کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکہ داعش کے خلاف بننے والے اتحاد کو اسحلہ دینے کے بجائے النصرہ اور داعشی دہشت گردوں میں اسلحہ بانٹ رہاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے تین ماہ کے دوران امریکہ نے داعشی دہشت گردوں کو 1421 عدد مختلف قسم کی رائفلز پہنچائی ہیں۔

شامی فوج کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ امریکہ ایک طرف داعش کے خلاف جنگ کرنے کا دعویٰ کررہا ہے اور دوسری طرف داعش اور النصرہ کے دہشت گردوں کو بھاری مقدار میں اسلحہ فراہم کررہا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ شام میں داعش اور النصرہ کے خلاف "شامی ڈیموکریٹک فورسز” کو اسلحہ فراہم کیا جارہا ہے۔خیال رہے کہ عراق میں بھی اس قسم کے کئی واقعات پیش آچکے ہیں جبکہ متعدد بار امریکی حکام کو داعش کے لئے اسلحہ پہنچاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

نجف اشرف میں ایک ہوٹل میں آگ لگنے سے 43 ایرانی زائرین زخمی

بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک) عراق کے مقدس شہر نجف اشرف میں ایک ہوٹل میں آگ لگنے ...