بدھ , 13 دسمبر 2017

محمد عامر جسم پر ٹیپ لگا کر کھیلتا ہے

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) ابوظہبی ٹیسٹ میں ان فٹ ہونے والے محمد عامر کے ڈیپارٹمنٹل کوچ عتیق الزمان قومی ٹیم مینجمنٹ پر برس پڑے .کہتے ہیں فاسٹ بولر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ۔ جسم پر ٹیپ لگا کر کھیلتا ہے ۔ عامر کا استعمال ون ڈے اور ٹی 20 میں کیا جائے ۔تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس ٹیم کے کوچ عتیق الزمان مینجمنٹ پر غصہ اتارنے لگے کہتے ہیں فاسٹ بولر

محمد عامر نان اسٹاپ کرکٹ کھیلنے سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئے.انہوں نے کہا کہ فاسٹ باؤلر محمد عامر جسم پر ٹیپ لگا کر کھیلتے ہیں .یہی نہیں کوچ نے ٹیم مینجمنٹ کو مشورہ بھی دیدیا کہا محمد عامر کو ون ڈے اور ٹی 20 میچز کھلانے چاہیئے .قومی فاسٹ بولر محمد عامر ابو ظہبی ٹیسٹ میچ میں زخمی ہو کر نہ صرف دوسرے ٹیسٹ بلکہ ون ڈے سیریز کے سکواڈ سے بھی باہر ہو گئے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

بھارت سے ایشیا کپ2018 کی میزبانی چھننے کا خطرہ

نیو دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) نریندر مودی کی حکومت کی پاکستان مخالف مہم سے بھارتی کرکٹ ...