منگل , 17 اکتوبر 2017

ورلڈ الیون ہاکی ٹیم آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ الیون دورہ پاکستان کے متعلق بڑا اعلان کر دیا، ورلڈ الیون ہاکی ٹیم آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی جبکہ پاکستان سپر ہاکی لیگ آئندہ سال اپریل میں منعقد ہوگی۔تمام میچز پاکستان میں ہونگے ۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن خالد کھوکھر کا کہنا ہے کہ نومبر میں ہاکی ورلڈ الیون کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی جبکہ پاکستان سپر ہاکی لیگ آئندہ سال اپریل میں ہوگی۔

پی ایچ ایف نے مستقبل قریب میں 2 بڑے انٹرنیشنل ایونٹس پاکستان میں ہونے کی نوید سنا دی ہے، صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن بریگیڈیئر (ر)خالد کھوکھر کا مزیدکہنا تھا کہ نشان حیدر ہاکی ٹورنامنٹ سے انٹر نیشنل ایونٹس کی ریہرسل کر لی ہے، نومبر میں ورلڈ الیون کی ٹیم پاکستان آئے گی، گرین شرٹس اور دنیا بھر کے متعدد ملکوں کے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کے میچز کراچی،

لاہور اور فیصل آباد میں منعقد ہوں گے۔صدر فیڈریشن کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر ہاکی لیگ آئندہ سال اپریل میں منعقد ہو گی، جس کے تمام میچز پاکستان میں کروائے جائیں گے۔ ایک سوال پر خالد کھوکھر نے کہا کہ کھلاڑیوں کی تیاریاں بھر پور ہیں، امید ہے کہ قومی ہاکی ٹیم ایشیا کپ میں اچھے نتائج دے گی۔

یہ بھی دیکھیں

بابر کی سنچری، پہلے ون ڈے میں پاکستان 83 رنز سے کامیاب

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے بابر اعظم اور شعیب ملک کی عمدہ بیٹنگ اور باؤلرز ...