منگل , 12 دسمبر 2017

آپ کی عام عادتیں جو سنگین نوعیت کی بیماریوں کا باعث

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ اکثر بیمار ہوتے ہیں تو بری خبر یہ ہے کہ ہوسکتا ہے کہ ایسا آپ کی اپنی کسی عام عادت کی وجہ سے ہوتا ہو۔جی ہاں یقین کرنا مشکل ہوگا مگر کچھ ایسی عادتیں آپ کو بیمار کرسکتی ہیں جو بظاہر بالکل بھی نقصان دہ نہیں لگتیں مگر وہ جراثیموں کو آپ کے جسم کا حصہ بناکر مختلف امراض کا خطرہ بڑھاتی ہیں۔یہاں ایسی عادتوں کے بارے میں جانیں جو معمولی یا سنگین نوعیت کی بیماری کا باعث بن سکتی ہیں، حالانکہ ان سے بچنا بہت آسان ہے۔

فون کو ٹوائلٹ میں استعمال کرنا

مانیں یا نہ مانیں مگر آج کل بیشتر افراد ٹوائلٹ میں بھی موبائل فون کو استعمال کرنے سے گریز نہیں کرتے اور یہ انتہائی جان لیوا عادت ثابت ہوسکتی ہے۔ لندن میٹروپولیٹن یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق ٹوائلٹ کو استعمال کرنے اور ہاتھ دھونے کے درمیان فون کو استعمال کرنا بہت ہی برا خیال ہے، ٹوائلٹ میں موجود لگ بھگ ہر چیز جراثیموں جیسے ’ای کولی‘ سے بھری ہوتی ہے جو کہ پیشاب کی نالی میں سوزش اور آنتوں کے امراض کا باعث بن سکتے ہیں، جبکہ C. diff نامی بیکٹریا ہیضے کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

بٹوے اور ہینڈ بیگ کو صاف نہ کرنا

ہینڈ بیگ اور بٹوے وغیرہ مسلسل ہاتھوں کے رابطے میں رہتے ہیں اور ان میں جراثیموں کی منتقلی کا امکان بھی بڑھتا ہے، تو انہیں کسی اینٹی بیکٹریل کپڑے سے دھونا مختلف امراض سے بچا سکتا ہے۔

گھر کے اندر چپل یا جوتے پہننا

ایک تحقیق کے مطابق لگ بھگ 40 فیصد جوتوں میں C. diff نامی بیکٹریا موجود ہوتا ہے جو ہیضے کا باعث بنتا ہے، محققین کے مطابق اگر یہ بیکٹریا جسم میں کسی بھی وجہ سے جسم کا حصہ بن جائے تو لوگ سنگین حد تک بیمار ہوسکتے ہیں، لہذا لوگ اپنے جوتوں یا چپلوں کو دروازے سے باہر اتارنے کی عادت بنائیں۔

ٹی وی ریموٹ کی صفائی نہ کرنا

ٹی وی ریموٹ گھر میں ہر ایک کے ہاتھ میں جاتا ہے، لہذا اس کی صفائی انتہائی ضروری ہوتی ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق چونکہ ریموٹ کنٹرول کو بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے تو ان میں مختلف جراثیموں جیسے ’ای کولی‘ کی موجودگی کا امکان بھی بہت زیادہ ہوتا ہے۔

کچن اسفنج کی مناسب صفائی نہ کرنا

اسفنج کو کچن میں برتن دھونے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے مگر ان میں جراثیموں کی مقدار گھر میں موجود کسی بھی چیز سے زیادہ ہوسکتی ہے کیونکہ تاریکی اور نمی جراثیموں کی افزائش نسل کے لیے مثالی ثابت ہوتے ہیں۔ محققین نے تجویز دی ہے کہ ہر ماہ کچن اسفنج بدلنا چاہیے جبکہ اسے بہت زیادہ گرم پانی میں دھونا کسی حد تک جراثیموں کی نشوونما روکنے میں مدد دیتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

یہ سستی چیز دل کو صحت مند بنائے

نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اگر اپنے دل کو ہمیشہ صحت مند رکھنا چاہتے ہیں تو ...