بدھ , 13 دسمبر 2017

پاکستانی نوجوان انجنئیر نے پٹرول کےبغیر چلنے والی سستی ترین موٹر سائیکل بنا لی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی مکینیکل انجینئر نے شاندار کارنامہ کردیکھایا، اپنی مدد آپ کے تحت سائیکل نما موٹرسائیل تیار کرلی جو بغیر پٹرول کے چلتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے رہائشی عبدالباسط کا تعلق مکینیکل انجینئرنگ سے ہے۔تاہم عبدالباسط نے اپنی فیلڈ سے متعلق پڑھائی کو بروکار لاکر ایسی شاندار موٹرسائیکل تیار کی ہے جو ددیکھتے میں تو سائیکل نما ہے،

لیکن کام موٹرسائیکل والا کرتی ہے وہ بھی بغیر ایندھن کے۔عبدالباسط کا کہنا ہے کہ اس نے یہ موٹرسائیکل کافی ریسرچ کے بعد تیارکی ہے جبکہ اس میں اس نے کروز کنٹرول سسٹم لگایا ہے اور اسکی لاگتعام موٹرسائیکل سے بھی کم ہے مزید یہ کہ آٹو سیٹنگ کی اس موٹرسائیکل میں سپیڈ کی حد بھی مقرر کرسکتے ہیں اور اس کا کوئی شور بھی نہیں ہے۔

یہ بھی دیکھیں

دبئی میں دنیا کی طویل ترین اربن زپ لائن کا افتتاح

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں دنیا کی طویل ترین اربن زپ لائن کا افتتاح کر ...