منگل , 17 اکتوبر 2017

فرانسیسی کمپنی کا شو روم آنیوالی پہلی 7 خواتین کیلئے مفت گاڑیوں کا اعلان

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس کی کار ساز کمپنی نے سعودی خواتین کیلئے ایک شاندار آفر متعارف کروا دی ہے۔ کمپنی نے سعوسی حکومت کے ڈرائیونگ پر سے پابندی ہٹائے جانے کے بعد سعودی خواتین کو 7 رینالٹ گاڑیاں مفت دینے کا اعلان کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رینالٹ کمپنی کا کہنا ہے کہ کاریں سعودی عرب میں ڈرائیونگ کی اجازت کے بعد ان سات،

سعودی خواتین کو دی جائیں گی جو کار کے حصول کے لئے سب سے پہلے شوروم آئیں گی تاہم اس کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کا ہونا لازمی ہے۔یاد رہے گزشتہ دنوں سعودی عرب نے ملک بھر میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دی تھی جس کے بعد ملک بھر میں سعودی خواتین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی اور اس فیصلے کو خوش آئند قرار دے رہی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

کیا اس تصویر میں چھپی غلطی پکڑ سکتے ہیں؟

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) اگر تو آپ ڈان نیوز کی ویب سائٹ پر اکثر آتے ہیں ...