پیر , 23 اکتوبر 2017

پاکستان میں پہلی بار 4.5 جی انٹرنیٹ سروس متعارف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں پہلی بار 4.5 جی انٹرنیٹ سروس کو متعارف کرا دیا گیا ہے۔انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنی وائی ٹرائب نے یہ سروس فراہم کی ہے جس کا اعلان تو مارچ میں کیا گیا تھا تاہم اس کے پیکجز کا آغاز اب ہوا ہے۔کمپنی نے اگست میں یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ اس کے ایل ٹی ای ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی نیٹ ورک نے 200 ایم بی پی ایس اسپیڈ کے سنگ میل کو عبور کیا۔اب یہ سروس تمام صارفین کے لیے متعارف کرائی جارہی ہے،

جس کے لیے مختلف پیکجز لوگ اپنی پسند کے مطابق منتخب کرسکیں گے۔یہ سروس ملک کے پانچ شہروں میں متعارف کروائی جائے گی۔انٹرنیٹ کمپنی نے مارچ میں بتایا تھا کہ اس نے چینی کمپنی ہیواوے کے ساتھ 15 ملین ڈالر (ڈیڑھ کروڑ ڈالر) کی پارٹنر شپ کی جس کے ذریعے 5 شہروں میں 4.5 جی سروس فراہم کی جائے گی، ان شہروں میں اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کراچی اور فیصل آباد شامل ہیں۔اس سروس کی جانچ سب سے پہلے اسلام آباد کے ہیڈ آفس میں کی گئی،

اور اب اسے مکمل طور پر لانچ کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ 4 جی سروس میں ایک سیکنڈ کے اندر 1 جی بی ڈیٹا فراہم کرنے کی صلاحیت ہے، جبکہ اس نئی سروس کے ذریعے صارفین 100 ایم بی پی ایس کا کنکشن حاصل کرسکیں گے جسے 2018 کے آخر تک مزید بہتر کیا جائے گا۔کمپنی کے بقول صارفین الٹرا ایچ ڈی مواد کو بغیر کسی بفرنگ کے دیکھ سکیں گے اور کاروباری اداروں کو ناقص رفتار سے متعلق مسائل کا سامنا نہیں ہوگا۔

یہ بھی دیکھیں

سونے کی قیمتوں میں کمی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سونے کی قیمتوں میں گزشتہ روز 300روپے تک کمی ریکارڈ کی گئی ...