بدھ , 13 دسمبر 2017

شمالی کوریا نے امریکا کے جنگی منصوبے چرا لیے

پیانگ یانگ(مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی کوریا کے ہیکرز نے امریکا اور جنوبی کوریا کی حساس معلومات تک رسائی حاصل کرلی ہے, ہیک کی گئی دستاویزات میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کو قتل کرنے کا منصوبہ بھی شامل ہے.

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے ہیکرز نے جنوبی کوریا اور امریکا کی وزارت دفاع کی اہم دستاویزات تک رسائی حاصل کرلی ہے۔ ان دستاویزات میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کو قتل کرنے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔

جنوبی کورین حکام نے ہیکنگ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی کوریا کے دفاعی ڈیٹا سینٹر سے 235 گیگابائٹس فوجی دستاویزات بھی چرائی گئی ہیں، ہیکرز کی جانب سے چوری کی جانے والی معلومات میں امریکا اور جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کی حساس دستاویزات سمیت مشترکہ جنگی منصوبوں کے علاوہ اہم پاور پلانٹس اور فوجی تنصیبات کے حوالے سے معلومات بھی شامل ہیں۔دوسری جانب شمالی کوریا نے الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ یہ الزامات بے بنیا د ہیں ان کا حقیقت سے کو ئی تعلق نہیں.

یہ بھی دیکھیں

ایرانی پارلیمنٹ کے نمائندوں کا اسلامی ممالک سے اسرائيل سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے 235 نمائندوں نے اسلامی ممالک سے ...