جمعہ , 19 جنوری 2018

ایران سے ایسا خطرہ کہ بڑی عالمی طاقتوں کی چیخیں نکل گئیں

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی وزیراعظم تھریسا مے اور اسرائیلی ہم منصب بنجمن نیتن یاہونے ایران کے بڑھتے خطرات کی روک تھام کے لیے مل کر کوشش کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیراعظم کی ترجمان نے سوموار کو ایک بیان میں بتایا کہ وزیراعظم تھریسا مے نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو سے ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔ دونوں رہ نماؤں کےدرمیان ہونے والی گفتگو میں ایران کی طرف سے خلیجی ممالک اور مشرق وسطیٰ کو درپیش خطرات پر بات چیت کی گئی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ برطانوی اور اسرائیلی وزراء نے اس بات سے اتفاق کیا کہ عالمی برادری کو ایران کی طرف سے بڑھتے خطرات کا اداراک کرنا چاہیے کیونکہ ایران خلیجی خطے اور مشرق وسطیٰ میں اپنے توسیع پسندانہ عزائم کو آگے بڑھا رہا ہے۔ دونوں رہ نما نے ایران کے بڑھتے خطرات اور اس کی خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشوں کا مل کر مقابلہ کرنے پر اتفاق کیا۔

یہ بھی دیکھیں

شام سے ملحقہ سرحدپرترک فوج کی تعدادمیں اضافہ

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی کی افواج نے اپنی سرحدوں کے قریب شام سے متصل علاقوں ...