جمعہ , 23 فروری 2018

آفریدی، مصباح اور یونس خان کی جگہ راتوں رات پُر کرنا ناممکن ہے، سیٹھی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سری لنکا کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں ناکامی پر شائقین کی جانب سے مایوسی کے اظہار پر چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی بول پڑے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے شائقین کو پرامید رہنے کی تلقین کی ہے۔نجم سیٹھی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کو ٹیسٹ فارم حاصل کرنے کے لئے وقت دینا ہو گا اور انہی کھلاڑیوں نے قوم کے لئے چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ سابق کپتان شاہد آفریدی، مصباح الحق اور یونس خان کی جگہ رات بھر میں پر کرنا مشکل ہے تاہم موجودہ ٹیم پر بھروسہ رکھنا ہو گا۔

یہ بھی دیکھیں

پشاور زلمی کےمہمان بن کر شوکت خانم ہسپتال کے 13 بچے دبئی پہنچ گئے

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور زلمی کی دعوت پر شوکت خانم کینسر ہسپتال میں زیرِ علاج ...