منگل , 17 اکتوبر 2017

امریکی طیارے حملے کے لیے شمالی کوریا کے قریب پہنچ گئے

سیول (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے دو سپر سونک بمبار طیاروں نے فوجی طاقت کے مظاہرے کےلئے جزیرہ نما کوریا پر پروازیں کی ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ پروازیں جزیرہ نما کوریا میں امریکا ، جنوبی کوریا اور جاپان کی رات کے اوقات میں پہلی مشترکہ مشقوں کا حصہ ہیں۔

بحرالکاہل کے خطے میں تعینات امریکی فضائیہ کے میجر پیٹرک ایپل گیٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق دو بی ون بی لانسر طیارے جزیرہ گوام سے پرواز کرکے سی آف جاپان تک پہنچے اور کامیابی سے اپنا مشن مکمل کر کے واپس چلے گئے۔

ادھر جنوبی کوریا کے دفاعی حکام نے بتایا ہے کہ امریکی طیاروں نے زمین پر موجود اہداف کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کی مشق کی اور جنوبی کوریا کی فضائیہ کے دو لڑاکا طیاروں نے بھی اس مشق میں حصہ لیا۔

یہ بھی دیکھیں

عراق کے وزیر اعظم آئندہ ہفتہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے

بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک) عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی آئندہ ہفتہ سعودی عرب کا دورہ ...