اتوار , 23 ستمبر 2018

دبئی ریئل اسٹیٹ میں پاکستانیوں کی 800 ارب کی سرمایہ کاری کا انکشاف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ چار سال کے دوران دبئی ریئل سٹیٹ میں پاکستانیوں نے آٹھ سو ارب روپے کی سرمایہ کاری کی یہ شخصیات ہیں کون فیڈرل بورڈ آف ریونیو معلومات حاصل نہ کر سکا۔چیئرمین ایف بی آر نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ معاہدے کے تحت اگر کمپنی

کسی شخص کے نام ہو تو ہی معلومات حاصل ہو سکتی ہیں۔اور تمام لوگوں کا جنرل ڈیٹا حاصل کرنا ممکن نہیں۔کمیٹی نے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے معاملہ ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔ دوسری جانب سٹیٹ بینک حکام نے واضح کیا کہ گزشتہ چار سال میں دبئی ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کے لئے کسی نے اس سے باقاعدہ اجازت نہیں لی۔

یہ بھی دیکھیں

پاسکوکا زرعی اجناس کیلیے جدید موبائل اسٹوریج قائم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاسکونے ملک میں زرعی اجناس کی اسٹوریج کے لیے جدید موبائل ...