منگل , 17 اکتوبر 2017

بن سلمان کا اپنے والد کی حیات میں بادشاہ بننا ضروری ہے وگرنہ ۔۔۔۔؟

(تسنیم خیالیؔ)
اردن سے تعلق رکھنے والی مشہور دانشور ڈاکٹر فاطمہ الوحش نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کیلئے ضروری ہے کہ وہ اپنے والد شاہ سلمان کی حیات میں ہی سعودی عرب کے بادشاہ بن جائیں اور ایسا نا ہونے کی صورت میں بن سلمان کو آل سعود خاندان میں اپنے مخالفین سے مقابلہ کرنا ہوگا جو انہیں کسی بھی صورت حکومت کرنے نہیں دینگے اور ہوسکتا ہے کہ وہ اُسے تخت سعودی عرب پر بیٹھنے ہی نا دیں۔

الوحش کے مطابق بن سلمان سعودی عرب کو دیگر طریقے سے چلانا چاہتے ہیں یا یوں کہیں کہ بن سلمان سعودی عرب کو سعودی عرب میں رائج ثقافت سے ہٹ کر چلانا چاہتے ہیں جو سعودی طرز زندگی میں داخل ہوگا،یہ طریقہ کار جہاں سعودی علماءدین کو پسند نہیں وہیں یہ طریقہ کار آل سعود کو بھی پسند نہیں، الوحش کا مزید کہنا تھا کہ بن سلمان اور بہت سے سعودی شہزادوں کے درمیان اختلافات عروج پر ہیں اور یہ شہزادے کسی بھی صورت نہیں چاہتے کہ بن سلمان بادشاہ بنیں۔

ایک حقیقت یہ بھی ہے کہ بن سلمان جب سے ولی عہد بنے ہیں تو ان کے اور آل سعود کے بیشترشہزادوں کے درمیان شدید اختلافات چلے آرہے ہیں اور اس ضمن میں یہ بھی دیکھا گیا کہ بن سلمان نے اپنے مخالف بہت سے شہزادوں کو گرفتار کرکے قید میں رکھا ہوا ہے۔ بن سلمان کے مخالف شہزادوں کے نزدیک وہ حکومت کیلئے کم عمر اور ناتجربہ کار ہیں،علاوہ ازیں ان شہزادوں کا یہ بھی ماننا ہے کہ خاندان کے بہت سے دیگر شہزادے بن سلمان سے زیادہ اقتدار میں آنے کے حقدار ہیں۔

جن میں سابق سعودی ولی عہد نایف بن عبدالعزیز آل سعود کے بیٹے اور سابق سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ کے بیٹے بالخصوص متعب بن عبداللہ قابل ذکر ہیں۔ علاوہ ازین آل سعود خاندان کا ایک بہت بڑا حصہ شہزادہ احمد بن عبدالعزیز آل سعود کی حمایت کررہا ہے کہ وہ شاہ سلمان کے بعد سعودی فرمانروا بنے، واضح رہے کہ شہزادہ احمد شاہ سلمان کے سگے بھائی اور محمد کے چچا ہیں۔

بلاشبہ شاہ سلمان کے بعد بادشاہت کا معاملہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے جسکے لئے آل سعود خاندان میں شدید اختلافات چلے آرہے ہیں اور فی الحال سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی پوزیشن سب سے بہتر ہے کیونکہ ان کے والد بادشاہ ہیں ،البتہ یہ صورت حال شاہ سلمان کے بعد متاثر ہوسکتی ۔

یہ بھی دیکھیں

دھمکیاں مسترد ، ریفرنڈم منسوخ نہیں ہو گا، عراقی کردستان

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک) کُرد قیادت نے عراقی حکومت کے اُس مطالبے کو مسترد کر دیا ہے ...