منگل , 17 اکتوبر 2017

شام میں امریکی اتحاد داعش کے علاوہ ہر چیز کو تباہ کررہا ہے:شامی وزیر خارجہ

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک) شام کے وزير خارجہ ولید المعلم نے امریکی فوجی اتحاد پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوجی اتحاد شام میں داعش کے علاوہ ہر چیز کو تباہ کررہا ہے امریکی اتحاد کے ہوائی حملوں میں اب تک سینکڑوں شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ شام میں جنگ کو طولانی کرنے اور داعش کو تحفظ فراہم کرنے کے شوم منصوبے پر گامزن ہے۔ امریکہ شام میں داعش کو بچانے کی کوشش کررہا ہے۔ ولید المعلم نے کہا کہ امریکہ گہری سازش کے تحت کردوں کی بھی حمایت کررہا ہے لیکن شامی حکومت کسی کو شام کی ارضی سالمیت کے خلاف کوئی اقدام اٹھانے کی اجازت نہیں دےگی۔

یہ بھی دیکھیں

عراقی فوج کا کرکوک کے وسیع علاقہ پر کنٹرول

بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک) عراقی فوج نے عراق کے صوبہ کرکوک کے وسیع علاقہ کا کنٹرول ...