منگل , 12 دسمبر 2017

امریکہ نے 3ماہ میں اسلحہ سے بھرے 1421ٹرک داعش اور النصرہ فرنٹ کو دیے :شامی جنرل کا انکشاف

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک) شامی فوج کے ایک عالمی عہدیدار جنرل علی العلی نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ نے گزشتہ 5جون سے 15ستمبر تک دہشت گردتنظیم داعش اور النصرہ فرنٹ کو ہتھیار سے بھرے 1421ٹرک دیے۔ شام میں دہشت گرد تنظیموں کے زیر استعمال ہتھیاروں کی نمائش کے دوران جنرل علی کا کہنا تھا کہ امریکہ ہمیشہ یہ دعویٰ کرتا آرہا ہے کہ وہ دہشت گرد تنظیموں کے خلاف مختلف مسلح تنظیموں کو ہتھیار فراہم کرتا ہے، البتہ یہ ہتھیار آخر کار انہی دہشت گرد تنظیموں کے زیر استعمال میں آجاتے ہیں ۔

واضح رہے کہ امریکہ وزارت دفاع کے ترجمان نے گزشتہ مئی کو اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ بہت سے امریکی ہتھیار جو کرد فورس ’’سیرین ڈیموکریٹک آرمی ‘‘کیلئے بھیجے گئے تھے داعش کے ہاتھوں میں آگئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطین :سعودی شاہ اور ولیعہدبن سلمان کی تصویریں نذر آتش

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ فلسطین میں مظاہرین نے مسئلہ فلسطین کے بارے میں ...