ہفتہ , 22 ستمبر 2018

ٹرمپ کی پالیسیاں دنیا کیلئے خطرہ ہے:جرمن وزیر خارجہ

برلن (مانیٹرنگ ڈیسک) جرمن وزیر خارجہ سیگمارگیبرئیل نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیاں دنیا بھر کیلئے خطرہ بن چکی ہیں۔ گیبرئیل کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ کچھ دنوں میں ایران کیساتھ طے پانیوالے جوہری معاہدہ سے نکل سکتا ہے جسکے نہ صرف جوہری معاہدے پر بلکہ پوری دنیا پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں گیبرئیل کا مزید کہنا تھا کہ جرمنی پوری کوشش کریگا کہ امریکہ اس معاہدے سے نانکلے۔

صحافیوں کو انٹرویودیتے ہوئے گیبرئیل نے ٹرمپ پالیسیوں کو خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ اور ان کے اردگرد ان کے مشیر دنیا کو ایک میدان جنگ کی نظر سے دیکھ رہے ہیں جس میں بقاء صرف طاقتور کا حق اور یہ سوچ نہ صرف جرمنی بلکہ دنیا بھر کیلئے خطرہ ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بھارت میں ایک ساتھ 3 طلاقوں کو قابلِ سزا جرم قرار دینے کا آرڈیننس منظور

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی کابینہ نے ایک وقت میں تین طلاقیں دینےکے عمل کو قابلِ ...