منگل , 17 اکتوبر 2017

یہ سستا ڈوئل کیمرہ فون لینا پسند کریں گے؟

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چینی کمپنی ہیواوے نے اپنا ایک اور سستا ڈوئل کیمرہ فون آنر 7 ایکس متعارف کرا دیا ہے۔یہ گزشتہ سال کے آنر سکس ایکس کا جانشین ہے اور پہلے کے مقابلے سے زیادہ بہتر ہے۔دیکھنے میں سکس ایکس سے ملتا جلتا آنر سیون ایکس میٹل یونی باڈی میں دستیاب ہوگا جس میں 5.93 انچ کا فل ایچ ڈی ڈسپلے دیا جائے گا، جبکہ اس میں پہلے کے مقابلے میں کم بیزل دیئے گئے ہیں۔اس فون میں ہیواوے کا اپنا کیرین 659 پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ یہ فور جی بی ریم اور 32، 64 اور 128 ،

جی بی اسٹوریج کے ساتھ صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔اس فون میں کمپنی کے ایموشن یو آئی 5.1 آپریٹنگ سسٹم کو اینڈرائیڈ نوگیٹ کے ساتھ ملا کر دیا جائے گا۔اس فون میں بھی آنر سکس ایکس کی طرح ڈوئل سم آپشن دیا گیا ہے تاہم اسٹوریج بڑھانے کے لیے میموری کارڈ سلاٹ موجود نہیں، تو ڈوئل سم میں سے ایک کانے کو اس مقصد کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔جہاں تک کیمروں کی بات ہے تو اس کے بیک پر 16 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کیمروں کو ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ دیا گیا ہے،

اور کمپنی کے مطابق یہ پہلے کے مقابلے سے زیادہ بہتر تصاویر لینے میں مدد دیں گے۔فون کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ موجود ہے جبکہ فنگرپرنٹ اسکینر بھی دیا گیا ہے۔3340 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ یہ فون فی الحال صرف چین میں اگلے ہفتے سے 1299 یوآن (لگ بھگ 21 ہزار پاکستانی روپے) میں دستیاب ہوگا۔تاہم توقع ہے کہ یہ رواں سال کے آخر یا 2018 کے شروع میں پاکستان میں بھی فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

انتہائی اہم خبر،دنیا بھر میں فیس بک اور انسٹاگرام معطل

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں سماجی رابطوں کی دو بڑی ویب سائٹس فیس بک ...