منگل , 25 ستمبر 2018

انصارالشریعہ کے طریقہ واردات کی تفصیلات سامنے آگئیں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) دہشتگرد جماعتوں کے کارندے صرف مارتے ہی نہیں، تصویراور ویڈیو بھی بنا لیتے ہیں۔ پڑھے لکھے دہشت گرد کی پین کیمرے سے بنائی گئی طاہر ناگی کو گولی مارنے کی تصویر منظرعام پر آگئی ۔

حساس اداروں کو انصار الشریعہ کے گرفتار دہشتگرد کے فون سے کئی ویڈیوز اور تصاویر ملی ہیں۔ یک تصویر5 اپریل 2017 کو سابق کرنل طاہر ناگی کو قتل کرتے ہوئے بنائی گئی تھی۔

تصویر میں دہشتگرد کے ہاتھ میں پستول کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ دہشتگرد نے یہ ریکارڈنگ جیب میں لگے پین کیمرے سے ریکارڈ کی۔واضح رہے کہ اس سے قبل سانحہ صفورا کا مرکزی کردار سعد عزیز بھی ویڈیو ریکارڈنگ کا اعتراف کرچکا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

امریکی خلاف ورزیوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھایا جائے گا، صدر ایران

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر ایران نے کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم ...