منگل , 17 اکتوبر 2017

مسلمان ہونے کیلئے نعرہ لگانے کی ضرورت نہیں؛ڈی جی آئی ایس پی آر

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ مجھے کسی پر یہ ثابت نہیں کرنا کہ میں مسلمان ہوں۔ مسلمان ہونے کیلئے نعرہ لگانے کی ضرورت نہیں، یہ اپنے عمل سے ثابت کریں۔ دوسروں کو اپنے نظریات ماننے پرمجبور کروں توتشدد پسند یا دہشت گرد کہلاؤں گا۔

جامعہ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہا کہ سب سے پہلے ہم بنیاد پرستی کے موضوع پر بات کریں گے۔ بنیاد پرستی کی مختلف اقسام ہوتی ہیں،میں بھی بنیاد پرست ہوں۔ مغرب ممالک اور بھارتی بھی بنیاد پرست ہیں۔ جب میں دوسروں کو اپنے نظریات ماننے پر مجبور کروں تو تشدد پسند یا دہشت گرد کہلاؤں گا۔ ہر بنیاد پرست دہشت گرد نہیں اور ہردہشت گرد بنیاد پرست نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے کسی پر یہ ثابت نہیں کرنا کہ میں مسلمان ہوں، یہ میرااوراللہ کا معاملہ ہے۔ ہم اسلام کے اصولوں پر عمل کریں تو دنیا ہمیں اسلامی ملک کے طور پرپہچانے گی۔ مسلمان ہونے کے لیے نعرہ لگانے کی ضرورت نہیں ، یہ اپنے عمل سے ثابت کرنا ہوگا۔

اپنے خطاب میں ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہاکہ پاکستان اللہ کا تخلیق کردہ سب سے خوبصورت ملک ہے۔ جغرافیائی لحاظ سے بھی پاکستان کی اہمیت سب سے زیادہ ہے۔ نائن الیون کے بعد امریکا نے افغانستان پر حملہ کیا، امریکا سے لڑنے والوں کو وہاں پناہ نہیں ملی تو پاکستان آگئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے آپریشن ضرب عضب کامیابی سے مکمل کیااورمرحلہ وار اپنے علاقوں سے دہشتگردوں کا خاتمہ کیا۔ آج پاکستان میں دہشت گردوں کی کوئی پناہ گاہ موجود نہیں لیکن کچھ دہشت گرد موجود ہیں۔کسی بھی ملک کو تباہ کرنے کے لیے اس کی سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفور نے خوشگوار موڈ میں کہا کہ میری خوش قسمتی ہے کہ یہاں آیا ہوں۔ جامعہ کراچی آکرلگا کہ خواتین کی یونیورسٹی آیا ہوں، طالبات کا تناسب زیادہ ہونے کی وجہ وائس چانسلر صاحب سے بھی پوچھی۔

یہ بھی دیکھیں

لاپتہ ترک خاندان ملک بدر کردیا گیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت پنجاب نے ترکی کے شہری اور پاک-ترک اسکولز اور کالجز سسٹم کے ...