بدھ , 17 جنوری 2018

ایرانی جوہری معاہدہ علاقائی سلامتی کیلئے اہم ترین ہے ، برطانوی وزیر اعظم

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے نے کہا ہے کہ ایرانی جوہری معاہدہ علاقائی سلامتی کے لیے اہم ہے ، برطانوی وزیر اعظم اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ معاہدے پر ٹرمپ کے فیصلے سے قبل دونوں ممالک کی ٹیمیں رابطے میں رہیں گی۔ برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے نے امریکا سے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کو بحال رکھے کیونکہ یہ علاقائی سلامتی کے لیے انتہائی اہم ہے ۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان کا افغان پناہ گزینوں کے قیام میں مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک امریکا تعلقات میں تعطل کے بعد ایک مرتبہ پھر پاکستان میں مقیم ...