جمعہ , 24 نومبر 2017

میکسیکو ؛ جیل میں تصادم ,13 قیدی ہلاک،8 کی حالت تشویشناک

میکسیکوسٹی(مانیٹرنگ ڈیسک) میکسیکو کے شہر مینٹوری کی جیل میں تصادم سے 13قیدی ہلاک ہوگئے۔بدھ کوشمالی میکسیکو کے شہر مینٹوری کی جیل میدان جنگ بن گیا،جہاں قیدیوں کے دو گروہوں میں پیر کے روز سے شروع ہونے والا جھگڑاشدت اختیار کرگیا ۔

پولیس نے جھگڑا ختم کرنے کی کوشش کی تو قیدیوں کے ٹولے نے پولیس پر حملہ کردیا جس کے بعد 4ہزار قیدیوں کو کنٹرول کرنے کیلئے خصوصی فورس بلائی گئی ۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی اہلخانہ پہنچے جو جیل سے اٹھتے دھوئیں سے پریشان ہوئے اور اپنے پیاروں کے بارے میں پوچھنے لگے ۔تصادم سے زخمی ہونے والے 8 قیدیوں کی حالت تشویشناک ہےجبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے ۔

یہ بھی دیکھیں

میانمار اور بنگلہ دیش کے درمیان روہنگیاز کی واپسی کا معاہدہ

ینگون (مانیٹرنگ ڈیسک) میانمار اور بنگلہ دیش کے درمیان روہنگیا مسلمانوں کی وطن واپسی کا ...