منگل , 17 اکتوبر 2017

بین الاقوامی حقوق گروپ کا بحرینی قیدی بچوں کو رہا کرنے کا مطالبہ

منامہ (مانیٹرنگ ڈیسک) انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم انٹرنیشنل رائٹس اینڈ فریڈم گروپ نے حکومت بحرین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قیدی بچوں کو فوری طور پر رہا کر دے۔

ذرائع کے مطابق بحرینی سیکورٹی فورس کے ہاتھوں میں گھروں پر حملے اور تین بچوں کی گرفتاری کے بعد انٹرنیشنل رائٹس اینڈ فریڈم گروپ نے ایک بار پھر حکومت بحرین سے کہاہے کہ وہ بچوں کے ساتھ ظالمانہ برتاؤ سے گریز کرے۔

حقوق گروپ، عالمی فوجداری عدالتی اتحاد کا رکن بھی ہے۔واضح رہے کہ بحرین کی شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے حال ہی میں جاسم عبدالجلیل حسن، علی حسین عبداللہ اور حسین علی نامی تین بچوں کو گرفتار کر کے جیلوں میں بند کر دیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

دمشق کے مشرق میں شامی دفاعی اڈے پر اسرائیلی فضائی حملہ

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی فوج کے ترجمان نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ ...