منگل , 17 اکتوبر 2017

کرد حکام کی جانب سےاربیل – موصل سڑک بند کرنے کا اعلان

بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک) عراقی صوبہ کردستان کے حکام نے اربیل کو موصل سے ملانے والی سب سے بڑی شاہراہ کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔کردستانی حکام کا کہنا ہے کہ اربیل موصل جیسی اہم شاہراہ کو بند کرنے کی وجہ کردستان کی سرحد کے قریب عراقی فوج کی اضافی تعیناتی اور غیر معمولی سرگرمیاں ہیں۔

یاد رہے کہ بغداد حکومت نے گزشتہ ماہ کردستان میں کرائے جانے والے ریفرنڈم کے بعد اپنی عسکری سرگرمیوں میں اضافہ کیا ہے۔ جبکہ عراق کی ایک عدالت ریفرنڈم کا انتظام کرانے والے اعلیٰ کرد حکومتی اہلکاروں کی گرفتاری کا حکم جاری کر چکی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایٹمی جنگ کسی بھی وقت چھڑسکتی ہے‘ شمالی کوریا

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی کوریا نے امریکہ اور جنوبی کوریا کی فوجی مشقوں کو اشتعال ...