منگل , 2 مارچ 2021

پاک سر زمین پارٹی کی رجسٹریشن کی درخواست الیکشن کمیشن نے مسترد کردی

2-10

کراچی پاک سر زمین پارٹی کو باغ جناح میں جلسے کی اجازت مل گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مصطفیٰ کمال اور انیس قائمخانی کی تشکیل کردہ پارٹی پاک سر زمین نے 24 اپریل کو جلسے کا اعلان کر رکھا تھا جس ضمن میں انہیں 23 اور 24 اپریل کو این او سی مل گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاک سر زمین پارٹی میں تاحال ایم کیو ایم رہنماؤں کا آمد کا تانتا بندھا ہوا ہے جبکہ مصطفیٰ کمال کا دعویٰ ہے کہ ابھی اور لوگ بھی ہماری پارٹی میں شامل ہوں گے۔ الیکشن کمیشن نے کوائف مکمل نہ ہونے پر پاک سرزمین پارٹی کی رجسٹریشن کی درخواست مسترد کردی۔نجی ٹی وی کے مطابق مصطفیٰ کمال کی جانب سے پاک سرزمین پارٹی کی رجسٹریشن کے لئے الیکشن کمیشن میں ایک تحریری درخواست جمع کرائی گئی تھی تاہم الیکشن کمیشن نے کوائف مکمل نہ ہونے پر پاک سرزمین پارٹی کی رجسٹریشن کی درخواست ابتدائی طور پر مسترد کردی۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کا خاتمہ، پاکستانی قوم کی خواہش

حماس کے رہنما اسمٰعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت …