اتوار , 24 جون 2018

ايران اور عمان کے فوج کمانڈروں کا باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خيال

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلامي جمہوريہ ايران اور عمان کے اعلي فوجي حکام نے ايک ملاقات کے دوران عسکري اور دفاعي شعبوں ميں دوطرفہ تعاون کي توسيع پر تبادل خيال کيا.

تفصيلات کے مطابق، سلطنت عمان کي فضائيہ کے سربراہ ميجر جنرل مطر علي مطر العبيداني نے دورہ تہران کے موقع پر اسلامي جمہوريہ ايران کي بري فوج کے سربراہ ميجرل جنرل احمد رضا پوردستان کے ساتھ ملاقات کي.

فريقين نے اس موقع پر پيشہ وارانہ امور اور باہمي دلچسپي پر بات چيت کي. اس ملاقات ميں دفاعي شعبے اور فوجي تعاون کے فروغ کے حوالے سے مختلف تجاويز پر غور کيا گيا.عمان ايئر چيف اپنے ايراني ہم منصب کي دعوت پر العي سطح وفد کي قيادت ميں ايران کا دورہ کيا اور اس موقع پر اعلي فوجي حکام کے ساتھ ملاقاتيں کيں.

یہ بھی دیکھیں

صہیونی ریاست کے خلاف جاسوسی کرنے والے اسرائیلی!

یورو شلم (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی اخبار لکھتا ہے کہ سابق وزیر شگیو پہلی اہم شخصیت ...