منگل , 17 اکتوبر 2017

حضرت آیت اللہ خامنہ ای کے فرامین کی روشنی میں وحدت سے تمسک کریں: شیخ جعید

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) شیخ جعید نے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ ہم حضرت آیت اللہ خامنہ ای کے فرامین کی روشنی میں وحدت سے تمسک کریں تاکہ کامیابی ہمارے شامل حال ہو۔بین الاقوامی وحدت ڈپلومیسی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمل اسلامی تحریک لبنان کے سربراہ شیخ زھیر جعید نے کہا ہے کہ آج جس چیز کا ہم دنیا میں مشاہدہ کر رہے ہیں وہ صرف مذہبوں کے مابین جنگ نہیں ہے بلکہ اسلام کے خلاف عالمی سازش کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج استقامتی گروہوں نے اپنی ثابت قدمی سے اپنی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دورکردیا ہے۔شیخ جعید نے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ ہم حضرت آیت اللہ خامنہ ای کے فرامین کی روشنی میں وحدت سے تمسک کریں تاکہ کامیابی ہمارے شامل حال ہو۔

انہوں نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ شیعہ اور سنی یک جان دو قالب ہیں کہا کہ ہمیں چاہئے کہ ہم اہل سنت اور اہل تشیع کی مشترکہ یونیورسٹیوں اور ٹی وی چینلز کی تاسیس کے لئے جدوجہد کریں کیونکہ ایسے بہت سارے چینلز موجود ہیں کہ جو فرقہ واریت اور وہابیت کے فروغ کے لئے سرگرم ہیں لہذا وحدت کے فروغ کے لے مشترکہ ٹی وی چینلز انتہائی ضروری ہیں۔شیخ جعید نے کہا کہ ایران صرف ایک شیعہ ملک نہیں ہے بلکہ تمام مسلمانوں کے لئے ایک اہم اسلامی ملک کی حیثیت رکھتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عراق کے وزیر اعظم آئندہ ہفتہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے

بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک) عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی آئندہ ہفتہ سعودی عرب کا دورہ ...