جمعہ , 26 فروری 2021

راجن پور:چھوٹوگینگ کا آمنا سامنا

Chotu-gang-releases-police-hostages

راجن پورمیں کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن،100 سے زائد دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو گرفتارکرلیاگیا۔پنجاب پولیس اورکاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی کچے کےعلاقے میں مشترکہ کارروائی۔پولیس نے چھوٹو گینگ کا گھیراو کرلیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آپریشن میں 100 سے زائد دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔خدشہ ہے کہ کچے کے علاقے میں مزید دہشت گرد موجود ہو سکتے ہیں۔ ترجمان پولیس کا مزید کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں 1600 پولیس اہلکار، ایلیٹ کمانڈوز اور رینجرز حصہ لے رہے ہیں۔ پولیس اور رینجرز کو اس آپریشن میں پاک فوج کا بھرپور تعاون بھی حاصل ہے۔ آپریشن کے باعث سندھ اور بلوچستان کے ساتھ ملحقہ بارڈر کی سخت ناکہ بندی کی جا رہی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کا خاتمہ، پاکستانی قوم کی خواہش

حماس کے رہنما اسمٰعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت …