اتوار , 23 ستمبر 2018

امریکہ کا یونیسکو کی رکنیت سے خارج ہونے کا اعلان

امریکہ نے اقوام متحدہ کی تنظیم (یونیسکو) پر اسرائیل مخالف ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے یونیسکو کی رکنیت سے خارج ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق امریکہ کا کہنا ہے کہ یونیسکو اسرائیل کا مخالف ہے جس کی وجہ سے امریکہ اس ادارے کی رکنیت سے دستبردار ہوگیا ہے۔ امریکہ اپنے اس فیصلہ پر اس سال کے آخر تک عمل کرےگا۔ ادھر یونیسکو کے سربراہ نے امریکہ کے اس فیصلہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے اسرائیل نواز قراردیا ہے۔واضح رہے کہ 2011 میں اسرائیل کی بھرپور مخالفت کے باوجود جب یونیسکو نے فلسطین کو تنظیم کی مکمل رکنیت دی تھی تو امریکہ نے بھی اس پر ناراضی کا اظہار کیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

وزیر خارجہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا روانہ

اسلام آباد: (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ...