منگل , 17 اکتوبر 2017

امریکی کی اسلامی ممالک میں اختلاف پیدا کرنے کی کوشش ہے: آیت اللہ مکارم شیرازی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی اسلامی ممالک میں اختلاف پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

آیت اللہ مکارم شیرازی نے کہا کہ سعودی عرب کے حکام اس نتیجے پر پہنچ گئے ہیں کہ انھیں ایران کے مقابلے میں امریکہ کی پیروی کرنےسے کوئی فائدہ نہیں ہوگا سعودی حکام کو سیاسی میدان میں بھی امریکہ کی تقلید ترک کرکے ایران کے ساتھ حج کی طرح عمل کرنا چاہیے ۔ انھوں نے کہا کہ اگر سعودی عرب پر کوئی مشکل وقت آیا تو ایران پہلا ملک ہوگا جو سعودی عرب کے عوام کی مدد کو پہنچےگا۔ اس ملاقات میں قاضي عسکر نے اس سال حج کے بارے میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس سال حج کے دوران کوئی مشکل پیش نہیں آئی۔

یہ بھی دیکھیں

عراق کے وزیر اعظم آئندہ ہفتہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے

بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک) عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی آئندہ ہفتہ سعودی عرب کا دورہ ...