اتوار , 23 ستمبر 2018

عرب ممالک کے ساتھ اسرائیل کے فوجی اور انٹیلی جنس رابطے

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی اخبار معاریو نے لکھا ہے کہ: اسرائیل، عرب ممالک سے فوجی تعاون کرتا ہے، جس کو میڈیا پر نہیں دیکھایا جاتا۔اس نیوز کے مطابق مصر اور امارات کے اسرائیل کے ساتھ فوج تعلقات ہیں، جس میں معلومات کے تبادلے اور اسلحے کی خریدوفروخت بھی شامل ہے۔

اس نیوز نے قبرس میں اسرائیل، یونان اور مصر کی فضائیہ کی مشترکہ مشقوں کا بھی ذکر کیا، اور لکھا کہ: اسرائیل عدالتی نظام کے تعاون سے ان خبروں کو میڈیا پر آنے سے روکتا ہے۔معاریو نے لکھا ہے کہ: عرب ممالک اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے فاش ہونے سے ڈرتے ہیں اس لیے ان معلومات کو خفیہ ہی رکھا جاتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

وزیر خارجہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا روانہ

اسلام آباد: (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ...